دو عورتیں آفس میں ایک دوسرے سے بات چیت اسطرح کر رہی تھی
"میری تو کل شام اچھی گزری"
آپ کی کیسی رہی؟ بہت بری, میرے میاں گھر آئے تین منٹ میں کھانا کھایا اور سوگے. تمہارے ساتھ کیا ہوا؟
پہلی عورت "بہت ہی زبردست! میرے میاں گھر آئے, وہ مجھے کھانے کےلیے باہر لے گئے کھانے کےبعد ہم نے لمبی واک کی جب ہم گھر آئے تو ہم نے سارے گھر کو کینڈل سے روشن کیا. یہ سب بالکل خواب سا لگ رہا تھا"
دوسری طرف ان دونوں کے شوہر آفس میں آپس میں بات کر رہے تھے,
میاں نمبر 1: دوسرے سے "آپکی شام کیسی گزری؟
میاں نمبر 2 : " بہت اچھی, میں گھر گیا کھانا میز پر تھا کھایا اور سو گیا. آپ سناؤ؟
میاں نمبر 1 : بہت مشکل تھی یار! میں گھر گیا کھانا بھی نہیں پکا تھا کیونکہ میں نے بجلی کا بل ادا نہیں کیا تھا تو گھر کی بجلی کٹی ہوئی تھی پھر مجھے باہر کھانے کےلیے بیوی کو لے جانا پڑا. کھانے کا بل اتنا زیادہ بنا تھا کہ واپس گھر آنے کےلیے کرایہ ہی نہیں بچا تھا.
تو پھر ہمیں گھنٹوں چل کر آنا پڑا.
جب گھر آئے تو سارا گھر اندھیرے میں ڈوبا تھا تو روشنی کےلیے موم بتیاں جلانی پڑیں!!"
سبق:
"حقیقت چاہے کچھ بھی ہو پیش کرنے کا انداز اعلی ہونا چاہے"