میں نے " محبت " کو بڑی فرصت سے اور
تفصیل سے سوچا ، سمجها ،
پرکها ، جانچا ، ناپا ، تولہ ، کریدا ، کھنگالا
گہرائی میں جاکے محسوس کیا
تو یہ جانا کہ
محبت صرف بھروسے پر کهڑی
یقین کی اونچی سی دیوار پر بنا
ایک چھوٹا سا پنجرہ هے
جس میں قید پنچھی
دائیں نہ بائیں ، دیکھتا ھے
آگے نہ پیچھے ، دیکھتا ھے
یہاں نہ وہاں ، دیکهتا هے
صرف اورصرف اپنے محبوب کی مخلصی اور محبت کا محتاج رہتا ہے