انا نیکول اسمتھ
دور کی 25 سالہ خوبصورت امریکی اداکارہ، لاکھوں نوجوان اس سے شادی کے خواہش مند تھے لیکن اس نے اپنی عمر سے 64 سال بڑے 89 سالہ ارب پتی جیمز ہاورڈ مارشل سے شادی کر لی۔
شادی کے بعد اس سے پوچھا گیا:
" آپ ابھی چھوٹی ہیں، ایک بوڑھے شخص میں کیا دیکھ کر شادی کی؟"
انا نیکول کا جواب تھا:
" وہ خوبصورت چھڑی جو ہمیشہ ان کے ہاتھ میں ہوتی ہے"
شادی کے ایک سال بعد جیمز مارشل کا انتقال ہو گیا۔ اس کی جائیداد تقسیم ہونے لگی تو وکیل نے وصیت سنائی، جیمز نے اپنی تمام دولت اپنے بچوں کے نام کی تھی سواے اس چھڑی کے جو انا نیکول کو بہت پسند تھی.
پھر وہ اگلے 13 برس 1994 سے 2007 تک اپنے مرحوم شوہر کی جائیداد سے حصہ لینے کے لئے عدالتوں کا چکر کاٹتی رہی لیکن کچھ ہاتھ نہ لگا۔ 2007 میں اس نے خودکشی کرلی.
حاصل وصول۔
کوئی وقت قبولیت کا بھی ہوتا ہے۔
منقول